عمران خان نئی فلم کی تشہیری مہم میں مصروف

آئی این پی  پير 31 دسمبر 2012
عمران خان نے اپنی آنے والی فلم کی تشہیر کے لئے عامر خان کے نقش قدم پر چل پڑے۔ فوٹو: فائل

عمران خان نے اپنی آنے والی فلم کی تشہیر کے لئے عامر خان کے نقش قدم پر چل پڑے۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار عمران خان اپنے ماموں عامر خان کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں۔

انھوں نے اپنی نئی فلم مٹرو کی بجلی کا منڈولہ ے پوسٹر ٹیکسیوں کے پیچھے لگانے شروع کردیے ہیں۔عمران خان فلم متروکی بجلی کا منڈولہ میں مرکزی کردارادا کررہے ہیں ان کے مد مقابل اداکارہ انوشکا شرما جلوہ گر ہیں۔ فلم گیارہ جنوری کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی ۔

عمران خان فلم کی تشہیر کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں اس بار انھوں فلم کی تشہیر کا وہ طریقہ اختیار کیا ہے جو ان کے ماموں عامرخان اختیار کرچکے ہیں۔ عمران خان فلم کے پوسٹر ٹیکسیوں پر لگا کر فلم کی تشہیر کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔