شہر میں جاری فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے ، اے این پی

اسٹاف رپورٹر  پير 31 دسمبر 2012
اسفندیار ولی خان اور شاہی سید کی مستونگ میں زائرین کے قتل پر مذمت۔ فوٹو: فائل

اسفندیار ولی خان اور شاہی سید کی مستونگ میں زائرین کے قتل پر مذمت۔ فوٹو: فائل

کراچی: عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے شہر میں جاری فرقہ ورانہ بنیادوں پر جاری مسلسل ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی ہر شکل میں انتہائی قابل مذمت ہے۔

اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے جس میں کسی بے گناہ کی جان لینے کی قطعی کوئی گنجائش نہیں ہے،عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے مزید کہا کہ آئے روز قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے گرفتاریوں کے دعوے کیے جاتے ہیں مگر ٹارگٹ کلنگ کا جن کسی صورت قابو آنے سے قاصر ہے۔

04

دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان اور صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے مستونگ کے قریب زائرین کی بس پر حملے کے نتیجے میں زائرین کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد مسلسل اندوہناک کارروائیوں میں مصروف ہیںاور مسلسل زائرین کی بسوں کو نشانہ بنارہے ہیں، دہشت گردی،انتہا پسندی ملک کی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہے ضرورت اس مر کی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ذمے داران کے خلاف فی الفور موثر کارروائی کریں،عوامی نیشنل پارٹی جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔