نوبل انعام یافتہ سب سے عمر رسیدہ اطالوی خاتون انتقال کرگئیں

وہ پہلی انعام یافتہ خاتون تھیں جن کی عمر100سال تھی


AFP December 31, 2012
وہ پہلی انعام یافتہ خاتون تھیں جن کی عمر100سال تھی فوٹو: فائل

ISLAMABAD: 1986 میں ادویات کے شعبے میں نوبیل انعام حاصل کرنے والی اطالوی نیورالوجسٹ ریٹا لیوی103سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

ریٹا نوبیل اپنی زندگی میں یہ انعام حاصل کرنے والی سب سے عمررسیدہ خاتون تھیں، وہ پہلی انعام یافتہ خاتون تھیں جن کی عمر100سال تھی۔ انھوں نے اعصاب کی نشوونما کیلیے ایک خاص پروٹین( نرو گروتھ پروٹین) دریافت کیا تھا، انھیں انکی خدمات کے اعتراف میں اطالوی سینیٹ میں تاحیات سینیٹر کا اعزاز بھی عطا کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں