خود کش حملوں کے خدشات پنجاب کے 5 شہر حساس قرار

لاہور، ملتان، گوجرانوالہ مظفر گڑھ اور راولپنڈی شامل، سیکیورٹی پلان مرتب کرلیے، سیکریٹری داخلہ


Numainda Express January 31, 2017
حملہ آور کی عمر 18 سے 23 سال تک ہو سکتی ہے۔ فوٹو : فائل

وزارت داخلہ نے حساس اداروں کی تھریٹ رپورٹس کی روشنی میں انکشاف کیا ہے کہ پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں خود کش حملوں اور بم دھماکوں کے خدشات موجود ہیں، ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے باعث صوبے پنجاب کے 5 شہروں کو حساس قرار دے دیا گیا ہے جن میں لاہور کے علاوہ ملتان گوجرانوالہ، مظفر گڑھ اور راولپنڈی شامل ہیں۔

سیکریٹری داخلہ پنجاب اعظم سلیماں خان نے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ ایجنسیوں کی رپورٹ پر محکمہ داخلہ نے پورے صوبے میں پولیس اور قانوں نافذ کرنے والے اداروں کو خبر دار کیا ہے کہ جن شہروں میں خود کش حملوں کا خدشہ ہے وہاں حملہ آور پیدل موٹر سائیکل یا موٹر کار پر سوار ہو گا اور اس کی عمر 18 سے 23 سال تک ہو سکتی ہے حملہ آور سر پر ہلمنٹ پہنے ہوئے شلوار قمیض یا پینٹ شرٹ میں ملبوس ہو سکتے ہیں۔

مقبول خبریں