پاکستان میں 35 لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہیںاقوام متحدہ

ملک میں نوزائیدہ سے 4 سال تک کے بچوں کی شرح اموات جنوبی ایشیا میں زیادہ ہے، ماہرین


Staff Reporter January 03, 2013
بچوں کو مہیا خوراک میں غذائیت کی مقدار درست نہیں جس کے نتیجے میں بھی بہت سے بچے کئی بیماریوں کاشکار ہورہے ہیں، ماہرین فوٹو:اےایف پی

اقوام متحدہ نے کہاہے کہ پاکستان میں 35 لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔

ملک میں نوزائیدہ اور 5 سال سے کم عمر بچوں کی اموات کی شرح دیگرکئی جنوبی ایشیائی ممالک سے کہیں زیادہ ہے، تازہ ترین رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوںکوبیماریوں اور بالخصوص جان لیوا بیماریوں سے بچانے کے لیے ان کی خوارک کو متوازن اور غذائیت سے بھرپور بنانے کی اشد ضرورت ہے۔

05

ماہرین نے کہا کہ بچوں کو مہیا خوراک میں غذائیت کی مقدار درست نہیں جس کے نتیجے میں بھی بہت سے بچے کئی بیماریوں کاشکار ہورہے ہیں، ورلڈ ڈویلپمنٹ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پیدا ہونیوالے ہر ایک ہزار بچوں میں سے 86 پانچ سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے ہی مر جاتے ہیں جبکہ نوزائیدہ بچوں کی اموات کی یہ شرح زیادہ ہے۔

مقبول خبریں