ہجرت کالونی،ریلوے پولیس اہلکار نے خود کوگولی مار لی

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 4 جنوری 2013
متوفی ڈیوٹی پرجانے کیلیے اسٹورروم میںیونیفارم پہن رہا تھا،گولی چلنے کی آواز آئی، اہلیہ۔ فوٹو: فائل

متوفی ڈیوٹی پرجانے کیلیے اسٹورروم میںیونیفارم پہن رہا تھا،گولی چلنے کی آواز آئی، اہلیہ۔ فوٹو: فائل

کراچی: ہجرت کالونی کے رہائشی ریلوے پولیس اہلکار نے گھر میں کنپٹی پر گولی مار کر خود کشی کرلی۔

واقع کے وقت متوفی کے گھر میں سورہ مزمل کی فاتح ہو رہی تھی ، متوفی ڈیوٹی پر جانے کے لیے اسٹور روم میں یونیفارم پہن رہا تھا یہ بات متوفی کی اہلیہ رشیدہ نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، تفصیلات کے مطابق سول لائن تھانے کی حدود مکان نمبرSE/2ہمپ یارڈ ہجرت  ریلوے کالونی کے رہائشی40 سالہ اﷲ ڈینو شیخ ولد ارباب علی شیخ نے گھر میں کنپٹی پر گولی مار کر خود کشی کرلی متوفی کی لاش پولیس کارروائی کے لیے جناح اسپتال لائی گئی۔

متوفی کی اہلیہ رشیدہ بی بی نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی3بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جبکہ اﷲ ڈینو2 بھائی اور3 بہنوں میں سب سے چھوٹا تھا متوفی ریلوے پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل تھا ، اﷲ ڈینو شیخ کا آبائی تعلق خیر پور ناتھن شاہ سے تھا ، خیر پور ناتھن شاہ میں محکمہ پولیس میں بھرتی ہوا تھا اور12سال سے زائد عرصے سے کراچی ڈویژن  میں تعینات تھا ، متوفی کی ان دنوں کینٹ ریلوے پولیس لائن میں تعیناتی تھی واقعے کے وقت متوفی کو ڈیوٹی پر قراقرم ایکسپریس سے حیدرآباد جانا تھا۔

07

دوپہر کو کھانا کھایا اور ڈیوٹی پر قراقرم ایکسپریس کے ذریعے حیدر آباد جانے کیلیے یونیفارم پہننے کے لیے اسٹور روم میں چلا گیا  ، گھر میں سورہ مزمل پڑھی جا رہی تھی اور محلے کی بچیاں آئی ہوئی تھیں ، اﷲ ڈینو شیخ نے یونیفارم اور جوتے پہن لیے تھے اس کے بعد اچانک گولی چلنے کی آواز آئی بچے اور بیوی بھاگتے ہوئے اسٹور میں گئے تو دیکھا کہ اﷲ ڈنو زمین پر پڑا تڑپ رہا تھا اور اس کے سر سے خون فوارے کی طرح نکل رہا تھا ، کچھ دیر زمین پر تڑپنے کے بعد وہ ساکت ہو گیا ،بیوی شور مچاتی ہوئی گھر سے نکلی علاقہ کے لڑکے آئے اور اﷲ ڈینو کو پرائیوٹ گاڑی کے ذریعے جناح اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔