راولپنڈی چیمبر میں ایپزا کے رابطہ آفس کا افتتاح

برآمدات اور سرمایہ کاروں کے مابین تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی، سعادت چیمہ


Business Reporter January 05, 2013
نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی کے حکم پر ملک کے دیگر چیمبرز آف کامرس میں بھی عنقریب رابطہ آفسز کا افتتاح کردیا جائیگا، سعادت ایس چیمہ فوٹو : فائل

KARACHI: راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز اتھارٹی (ایپزا) کا رابطہ آفس ملکی برآمدات اور سرمایہ کاروں کے مابین تعاون بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

چیئرمین ایپزا سعادت ایس چیمہ نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں رابطہ آفس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی کے حکم پر ملک کے دیگر چیمبرز آف کامرس میں بھی عنقریب رابطہ آفسز کا افتتاح کردیا جائیگا۔ قبل ازیں چیئرمین ایپزا نے راولپنڈی چیمبر کا دورہ کیا اور چیمبر کے صدر خورشید شیخ و دیگر نمائندگان سے ملاقات کی۔

6

بعد ازاں راولپنڈی چیمبر اور ایپزا کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم اویو) پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر راولپنڈی چیمبر کے صدر خورشید شیخ نے کہا کہ دونوں اداروں کے درمیان جوائنٹ وینچرسے راولپنڈی میں ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز قائم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

مقبول خبریں