ماہرین فلکیات زمین جیسے سیارے کی دریافت کے نزدیک پہنچ گئے

ہر6ستاروں میں سے ایک ستارے کے مدار میں زمین جیسا ایک سیارہ گردش کررہا ہے۔


News Agencies/Monitoring Desk January 09, 2013
کائنتا میں دریافت شدہ سیاروں کی تعداد2740تک پہنچ گئی ہے، فوٹو :رائٹرز / فائل

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ زمین جیسے سیارے کی دریافت کے نزدیک پہنچ گئے ہیں ہماری کہکشاں میںزمین کے برابر حجم کے 17ارب سیارے پائے جاتے ہیں۔

ہر6ستاروں میں سے ایک ستارے کے مدار میں زمین جیسا ایک سیارہ گردش کررہا ہے۔کیپلر خلائی دوربین کی ٹیم کی ایک رپورٹ مطابق461نئے سیاروں کی تصدیق کی جاچکی ہے جس کے بعد دریافت شدہ سیاروں کی تعداد2740تک پہنچ گئی ہے۔یہ بات کیلی فورنیا میںامریکی فلکیاتی سوسائٹی کی 221ویںکانفرنس میں بتائی گئی۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے سمتھسوین سینٹر فار آسٹروفزکس کے ڈاکٹر فرانسوا فریسن نے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیپلر کی فہرست نامکمل ہے،کیپلر صرف ان سیاروں کو دیکھ پاتی ہے جو کسی ستارے کے مدار میں گردش کررہے ہوں کچھ ایسے ستارے بھی ہوسکتے ہیں جو دیگرستاروں کے گرد گردش کررہے ہوں۔

12

ڈاکٹر فریسن کے مطابق کیپلر کے ڈیٹا کا جائزہ لینے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ17فیصد ستاروں کے سیارے زمین سے سوا گنا بڑے ہیں جو عطاردکی طرح85 روز میں مدار کا چکر مکمل کرلیتے ہیں ، انھوں نے کہا کہ اس کا یہ مطلب بھی ہے کہ ہماری کہکشاں میں زمین کے حجم کے برابر کم از کم17ارب سیارے پائے جاتے ہیں ۔

مقبول خبریں