چیف جسٹس پاکستان کا غیرضروری درخواستوں پرجرمانے عائد کرنے کا عندیہ

مستقبل میں غیرضروری نظرثانی درخواستوں پرجرمانہ ہوسکتا ہے، جسٹس ثاقب نثار


ویب ڈیسک March 07, 2017
پہلے نظر ثانی بہت کم ہے اوراب ہردوسرے کیس میں نظرثانی آجاتی ہے، چیف جسٹس: فوٹو: فائل

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے غیرضروری نظر ثانی درخواستوں پر جرمانے عائد کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ میں مختلف مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے غیرضروری نظرثانی درخواستوں پر برہمی کا اظہار کیا، انہوں نے ریمارکس دیئے کہ ہم زیر التوا مقدمات نمٹانا چاہتے ہیں، پہلے ہی نظرثانی درخواستیں کیا کم ہیں کہ اب ہردوسرے مقدمے میں اس قسم کی درخواستیں دائرکردی جاتی ہیں، ہم ابھی احتیاط برت رہے ہیں اور جرمانے نہیں کررہے لیکن مستقبل میں غیرضروری نظر ثانی درخواستوں پر جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثارنے جب اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا تو سب سے پہلے انہوں نے وکلا کی جانب سے مقدمات کے التوا سمیت دیگرغیرضروری درخواستوں کے سد باب پر زور دیا تھا۔

مقبول خبریں