جنوبی سوڈان میں طیارہ گرکر تباہ، تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ

ویب ڈیسک  پير 20 مارچ 2017
جنوبی سوڈان کے وزیر نے حادثے کے نتیجے میں 25 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ فوٹو؛ سوشل میڈیا

جنوبی سوڈان کے وزیر نے حادثے کے نتیجے میں 25 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ فوٹو؛ سوشل میڈیا

جوبا: جنوبی سوڈان کے شمال مغربی شہر میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 25 افراد زخمی ہوئے.

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی سوڈان کے شمال مغربی شہر میں مسافر طیارہ لینڈ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا جس کے باعث طیارے میں آگ لگ گئی جب کہ طیارے میں 40  مسافر اور عملے کے 5 ارکان سوار تھے تاہم حادثے کے نتیجے تمام افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق حادثے میں 25 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق موسم خراب ہونے کے باعث طیارہ لینڈ کرتے ہوئے پائلٹ کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا جس کے سبب حادثہ پیش آیا۔ جنوبی سوڈان کے وزیراطلاعات نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال حادثے کے 25 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔