ڈنگی وائرس کی تباہ کاریوں میں اضافہمزید 21 افراد متاثر

5 دن میں13 کیسز کی تصدیق، وائرس وبائی صورت اختیار کرسکتا ہے،ڈنگی سرویلنس سیل


Staff Reporter July 31, 2012
5 دن میں13 کیسز کی تصدیق، وائرس وبائی صورت اختیار کرسکتا ہے،ڈنگی سرویلنس سیل (فوٹو فائل)

لاہور: صوبائی محکمہ صحت کے ڈنگی سرویلنس سیل نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں ڈنگی وائرس سے متاثرہ مریضوںکی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، ڈنگی سرویلینس سیل کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں سے ڈنگی وائرس سے متاثرہ مزید21 مریضوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کیاگیا،

پانچ دن میں 13ڈنگی وائرس کے کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے، ڈنگی سرویلنس سیل کے مطابق اب تک126مریضوں کو ڈنگی کے کیسوںکی تصدیق کی گئی، ڈنگی سرویلنس سیل کاکہنا ہے کہ بارش ہونے کے بعد ڈنگی وائرس کا سبب بننے والی مادہ مچھر ایڈیزایجپٹی کے انڈوں سے افزائش نسل تیزی سے بڑھ جائے گی

جس کی وجہ سے کراچی میں امسال بھی ڈنگی وبائی صورت اختیار کرسکتا ہے، ڈنگی سیل کے مطابق اگست سے ڈنگی وائرس کا سیزن شدت اختیار کرتا ہے جو دسمبر تک جاری رہتا ہے، ماہرین طب نے محکمہ صحت سے درخواست کی ہے کہ ڈنگی سیل میں امراض خون اور انفیکشن ڈیزیزز کے ماہرین کو شامل کیا جائے تاکہ وہ اپنی گائیڈلائن مرتب کرکے عوام کوآگاہی فراہم کرسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے