اردو یونیورسٹی وائس چانسلر کے عہدے کی مدت ختم ہوگئی

ڈاکٹر قیصر کے دور میں فیکلٹی کو ترقی دی گئی،اہم عہدوں پر ریٹائر افسران براجمان رہے.


Safdar Rizvi January 19, 2013
ڈاکٹر قیصر کے دور میں فیکلٹی کو ترقی دی گئی،اہم عہدوں پر ریٹائر افسران براجمان رہے. فوٹو: فائل

وفاقی اردویونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمد قیصرکے عہدے کی مدت جمعہ کوپوری ہوگئی ہے اس سے قبل کوئی بھی وائس چانسلراپنے عہدے کی مدت پوری نہیں کرسکاہے۔

ڈاکٹرمحمد قیصرکے 5 سالہ دورسربراہی میں ''فیکلٹی ڈیولپمنٹ''کے لیے اہم اقدمات کیے گئے تاہم یونیورسٹی میں کلیدی عہدوں پر ریٹائر افسران کاراج رہا اور اہم عہدے مستقل افسرکی تعیناتی کے منتظر رہے،جامعہ میں 10 اہم عہدوں پر ریٹائرافسران کام کررہے ہیں وائس چانسلرکی اسامی کے بعدیونیورسٹی کے سب سے اہم رجسٹرارکے عہدے پرشعبہ کیمیا کے ریٹائر پروفیسر ڈاکٹر قمرالدین تعینات ہیں، ناظم امتحانات کے عہدے پر ریٹائر پروفیسر ڈاکٹر وقارالحق تعینات ہیں،اسلام آباد میں شعبہ اکنامکس کے سربراہ ڈاکٹرعبدالاسلام اورڈین آف الیکٹریکل نعمان جعفری بھی ریٹائر ہیں اسی طرح شعبہ اکنامکس میں نواب حیدرجعفری ریٹائر پروفیسر ہیں۔



کراچی کیمپسز میں شعبہ لیگل کے سربراہ بدرالزماں بدر،کلیہ قانون کے سربراہ جسٹس (ر) غوث،کلیہ فارمیسی کے سربراہ اکبرسیال اورپروفیسراصغرعلی ریٹائر ہیں، یونیورسٹی میں ٹریژرارکے عہدے پرکوئی مستقل افسرنہیں ہے اورڈپٹی ٹریژرار عاصم بخاری کوعہدے کاچارج دیاگیاہے،وائس چانسلر ڈاکٹرمحمد قیصر کے دورسربراہی میں پاکستان بارکونسل نے یونیورسٹی کے شعبہ قانون کو،فارمیسی کونسل نے کلیہ فارمیسی کو اور پاکستان انجینئرنگکونسل نے شعبہ انجینئرنگ کوتسلیم کیے جانے کی منظوری دی، ڈاکٹر قیصرکے دورمیں نیا انتظامی بلاک تعمیر ہوا،نئے وائس چانسلر کی عدم تقرری کے سبب ڈاکٹر قیصر ہی وی سی کے عہدے کا چارج فی الحال اپنے پاس ہی رکھیں گے۔

مقبول خبریں