اینگرو کارپوریشن کو پہلی سہ ماہی میں 284 ارب منافع

فی حصص آمدن 5.42 روپے رہی، 5 روپے فی شیئر عبوری کیش ڈیویڈنڈ کا اعلان۔


Business Reporter April 29, 2017
فی حصص آمدن 5.42 روپے رہی، 5 روپے فی شیئر عبوری کیش ڈیویڈنڈ کا اعلان۔ فوٹو: فائل

اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ نے مالی سال 2017 کی پہلی سہ ماہی کے لیے 2.84 ارب روپے کے بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا ہے۔

اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے مالی سال 2017 کی اس مدت کے لیے فی حصص آمدن 5.42روپے ریکارڈ کی گئی، سال 2016کے مقابلے میں اینگرو کی آمدن 23 فیصد کم رہی، گزشتہ سال 7.05روپے فی حصص کے حساب سے 3.69ارب روپے کی آمدنی ریکارڈ کی گئی تھی۔ کمپنی نے 5 روپے فی شیئر کے حساب سے عبوری کیش ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا۔

دوسری جانب آمدنی مارکیٹ کی توقعات پر پوری اتری تاہم گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سہ ماہی میں سیلز کی آمدنی 33 فیصد کمی کے ساتھ 22.499 ارب روپے رہی، سیلز میں کمی آئی کیونکہ کمپنی کے سب سے اہم فرٹیلائزر کے شعبے اینگرو فرٹیلائزر کی سیلز 3ماہ کے دوران 20 فیصد گری، اس کے باوجود مجموعی مارجن 30 فیصد پر مستحکم رہا۔

واضح رہے کہ سیلز کے اخراجات میں کمی کی بدولت کمپنی کی آپریشنل استعداد میں بہتری دیکھی گئی جبکہ فنانس کے اخراجات میں بھی6فیصد کمی آئی۔

مقبول خبریں