نئی فلم کے لیے ورزش کے ذریعے جسم بنارہا ہوںعلی ظفر

علی ظفر یش راج کے بینر تلے بننے والی فلم ’’ کل دل ‘‘ میں ایک منفرد روپ دھارے ہوئے نظر آئیں گے۔


Net News January 22, 2013
علی ظفر فلم کی ڈیمانڈ کے مطابق اپنے جسم کو مختلف ورزشوں کے ذریعے سڈول بنا رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستانی اداکار و گلو کار علی ظفر یش راج کی آیندہ فلم '' کل دل '' میں منفرد انداز میں جلوہ گرہونگے ۔

علی ظفر یش راج کے بینر تلے بننے والی فلم '' کل دل '' میں ایک منفرد روپ دھارے ہوئے نظر آئیں گے ۔ فلم کی ہدایات شاد علی جب کہ پروڈکشن کے فرائض ادیتیہ چوپڑا ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی دیگر مرکزی کاسٹ میں رنویر سنگھ اور پرینتی چوپڑا شامل ہیں۔

علی ظفر نے فلم کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی ڈیمانڈ کے مطابق وہ جسم کو مختلف ورزشوں کے ذریعے سڈول بنا رہے ہیں اور پرامید ہیں کہ ان کا یہ روپ بھی مداحوں میں پذیرائی حاصل کر ے گا۔ فلم کی کہانی کے حوالے سے اداکار نے تفصیلات نہیں دیں۔

مقبول خبریں