ادیتی راؤ اور سارہ لورین میں اختلافات فلم کی ایک ساتھ تشہیر نہیں کرینگی

سارہ لورین اور اداکارہ ادیتی راؤ حیدری ’’مرڈر‘‘ کے سلسلے کی تیسری فلم کی الگ الگ تشہیر کریں گی۔


Net News/Net News January 22, 2013
سارہ لورین اور اداکارہ ادیتی راؤ حیدری فلم ’’مرڈر3‘‘ میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری اور اداکارہ سارہ لورین سردمہری کے باعث فلم مرڈر تھری کی اکٹھے تشہیر نہیں کریں گی۔

اداکارہ سارہ لورین اور اداکارہ ادیتی رائو حیدری جو کہ فلم ''مرڈر'' کے سلسلے کی تیسری فلم میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گی نے آپس میں اختلافات کے باعث فلم کی اکٹھے تشہیر سے منع کردیا ۔دونوں فلم کی الگ الگ تشہیر کریں گی۔ فلم میں ان اداکاراؤں کے ہمراہ اداکار رندیپ اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

مقبول خبریں