ایمل کانسی کی امریکا حوالگی شریف برادران چوہدری نثار اسحاق ڈار کو دوبارہ نوٹس جاری

ان افراد نے ایک فون کال پر ایمل کانسی کو امریکا کے حوالے کر دیا تھا، درخواست گزار


Numainda Express May 11, 2017
ان افراد نے ایک فون کال پر ایمل کانسی کو امریکا کے حوالے کر دیا تھا، درخواست گزار۔ فوٹو: فائل

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستانی شہری ایمل کانسی کو امریکا کے حوالے کرنے کیخلاف درخواست پر وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر خزانہ اسحق ڈار کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے فریقین کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔ درخواست گزار رضوان المرتضی کے وکیل نے بتایا کہ ان افراد نے ایک فون کال پر ایمل کانسی کو امریکا کے حوالے کر دیا تھا۔

مقبول خبریں