ملتان میں شادی نہ ہونے پر نوجوان موبائل  ٹاور سے کود گیا ہڈیاں ٹوٹ گئیں

ارسلان نے بھنگ پی تھی جس کی وجہ سے اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی، والد


Numainda Express May 23, 2017
ارسلان نے بھنگ پی تھی جس کی وجہ سے اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی، والد۔ فوٹو : ایکسپریس

ملتان میں نوجوان نے مبینہ طورپر شادی نہ ہونے پر موبائل فون کے ٹاور سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں اس کی کئی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

18 سالہ ارسلان 30 فٹ بلند موبائل فون کے ٹاور پر چڑھ گیا تھا تاہم اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ پہنچ گیا اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی جمع ہوگئی، انھوں نے 2 گھنٹے تک نوجوان کو اتارنے کی کوشش کی مگر اس نے ٹاور سے چھلانگ لگا دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ ارسلان کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔

ارسلان کے والد عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ ارسلان نے بھنگ پی تھی جس کی وجہ سے اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی۔

مقبول خبریں