امریکی ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر عبد اللہ اور ساتھی ہلاک

پاک افغان سرحدی علاقے میں تنظیم مجلس عسکری کے مرکز پر 2میزائل داغے گئے۔


Numainda Express May 25, 2017
کالعدم تنظیم مجلس عسکری کے ترجمان عبداللہ وزیرستانی نے ڈرون حملے اور دونوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ فوٹو : فائل

پاک افغان بارڈر کے قریبی علاقہ میں شدت پسندوں کے مرکز پر امریکی ڈرؤن حملہ میں طالبان کمانڈر عبد اللہ کشمیری ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا طالبان نے تصدیق کر دی۔

ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقہ میں امریکی ڈرون شدت پسند تنظیم مجلس عسکری کو نشانہ بنایا حملے میں دو میزائیل داغے گئے جس میں اہم طالبان کمانڈر عبد اللہ کشمیری ساتھی سمیت ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ دن کے وقت کیا گیا کالعدم تنظیم مجلس عسکری کے ترجمان عبداللہ وزیرستانی نے ڈرون حملے اور دونوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

مقبول خبریں