بھارت تو کیا اس کا باپ بھی مذاکرات کرے گا نجم سیٹھی

پہلے مرحلے پر بھارت سے مذاکرات ہوئے ہیں مزید 2 راﺅنڈ ہوں گے جس کے بعد آئی سی سی میں فیصلہ ہو جائے گا، نجم سیٹھی


Sports Desk May 31, 2017
پہلے مرحلے پر بھارت سے مذاکرات ہوئے ہیں مزید 2 راﺅنڈ ہوں گے جس کے بعد آئی سی سی میں فیصلہ ہو جائے گا، نجم سیٹھی۔ فوٹو: فائل

پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز کے معاہدے پر بی سی سی آئی سے مذاکرات ناکام نہیں ہوئے بلکہ اس معاملے پر بھارت تو کیا اس کا باپ بھی مذاکرات کرے گا۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ دو ملکی سیریز کے حوالے سے پہلے مرحلے پر بھارت سے مذاکرات ہوئے ہیں، مزید 2 راﺅنڈ ہوں گے جس کے بعد آئی سی سی میں فیصلہ ہو جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں نجم سیٹھی نے کہا کہ بی سی سی آئی تو کیا بھارت کا باپ بھی مذاکرات کرے گا۔

واضح رہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق دونوں بورڈز کے مذاکرات حسب توقع بے نتیجہ ثابت ہوئے تھے، یہ مذاکرات پاکستان کی جانب سے باہم سیریز نہ کھیلنے پر بھارت کو 60 ملین ڈالر ہرجانے کا نوٹس بھیجنے پر ہوئے، مذاکرات سے قبل یہ بھارتی انتہا پسند ویزیر کھیل وجے گوئیل نے پاکستان کے خلاف اپنی نفرت کو زبان دیتے ہوئے ہرزہ سرائی کی تھی۔

مقبول خبریں