صدر زرداری نے مفاہمت کے ذریعے نئی سیاسی تاریخ رقم کی، وزیراعظم

ویب ڈیسک  منگل 29 جنوری 2013
ملک کو اس وقت کئی چیلنجز کا سامنا ہے، پیپلز پارٹی کی پوری تاریخ جدوجہد سے عبارت ہے، وزیراعظم فوٹو اے ایف پی/فائل

ملک کو اس وقت کئی چیلنجز کا سامنا ہے، پیپلز پارٹی کی پوری تاریخ جدوجہد سے عبارت ہے، وزیراعظم فوٹو اے ایف پی/فائل

گوجر خان: وزیراعظم راجا پرویزاشرف کا کہنا ہے کہ پہلی بارجمہوری حکومت 5 سال مکمل کرنےوالی ہے، صدرآصف زرداری نے مفاہمت کے ذریعے نئی سیاسی تاریخ رقم کی۔

وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے گوجر خان بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ ضرورت جمہوریت کی ہے، جمہوریت کا پودا مضبوط ہورہا ہے جو اس ملک کے لئے بہت ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ  پیپلز پارٹی کی پوری تاریخ جدوجہد سے عبارت ہے پہلی بار جمہوری حکومت 5 سال پورے کرنے جارہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 5 یا 10 سال میں کوئی انقلاب نہیں آتا انقلاب بتدریج آگے بڑنے کا نام ہے اور لوگوں کے ذہنوں میں یہ انقلاب آرہا ہے، انہوں نے کہا کہ آج عدلیہ اورمیڈیاآزاد ہیں ان پرآج کوئی قدغن نہیں، ان کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت کئی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن صدر آصف علی زرداری نے مفاہمت کے ذریعے نئی سیاسی تاریخ رقم کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔