شاہ رخ خان کے گھر ’’منت ‘‘ کا مالک کون

شاہ رخ سے پہلے یہ گھر پارسی شخص ککو گاندھی کے نام تھا


ویب ڈیسک June 09, 2017
شاہ رخ خان نے منت 13 کروڑ 32 لاکھ میں خریدا تھا؛فائل فوٹو

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے خوابوں کا محل ''منت'' در اصل شروع سے شاہ رخ کے نام نہیں تھا بلکہ اس گھر کے اصل مالک پارسی شخص ککو گاندھی تھے۔

شاہ رخ خان کا شمار بھارت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین اداکاروں میں ہوتا ہے ، انہوں نے یہ مقام بہت محنت اور کوشش کے بعد حاصل کیا ہے ، جس دوران شاہ رخ فلموں میں قسمت آزمائی کررہے تھے اس وقت ان کا خواب تھا کہ وہ ممبئی کے پوش علاقے باندرا میں واقع یہ بنگلہ حاصل کریں جو آج ''منت'' کے نام سے جانا جاتا ہے۔ تقریباً 2446 مربع میٹر پر واقع شاہ رخ خان کے بنگلے منت کا شمار ممبئی کے مہنگے گھروں میں ہوتا ہے،جہاں وہ اپنی بیوی گوری ،تینوں بچوں آریان ، سہانا ،ابراہیم اور اپنی بہن شہناز لالہ رخ کے ساتھ رہتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کنگ خان کے مہنگے ترین گھر''منت''کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

شاہ رخ سے پہلے یہ گھر ایک پارسی شخص ''ککو گاندھی'' کا تھا جبکہ منت سے پہلے اس گھر کانام ''وینا ولا'' تھا ،ککو آرٹ گیلری کے مالک تھے،وہ صرف ''منت'' کے ہی نہیں بلکہ اس کے برابر میں قائم عمارت ''ککی منزل'' کے بھی مالک تھے تاہم مالی مشکلات کے باعث انہوں نے ''وینا ولا'' فروخت کردیا جسے شاہ رخ خان نے 13 کروڑ 32 لاکھ روپے میں خرید لیا،ابتدا میں شاہ رخ وینا ولا کا نام ''جنت'' رکھنا چاہتے تھے لیکن اپنی دیرینہ خواہش پوری ہونے کے بعد انہوں نے اسے ''منت'' کانام دے دیا۔



اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ خان کے گھر کی سیکیورٹی بڑھادی گئی

واضح رہے کہ ''منت'' کسی محل سے کم نہیں اس کی تزئین و آرائش میں 4 سال کا طویل عرصہ لگا تھا،یہ گھر 20 ویں صدی کے ثقافتی ورثے ''گریڈ تھری ہیریٹیج'' کی بھی شاندار عکاسی کرتا ہے۔

مقبول خبریں