پاکستان کے دلیرانہ فیصلے چیمپئنز ٹرافی میں 3 کرکٹرز کے ڈیبیو کرا دیے

انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل میں بھی تجربے سے گریز نہیں کیا گیا۔


Sports Desk June 15, 2017
انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل میں بھی تجربے سے گریز نہیں کیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی

پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی میں 3 کرکٹرز کے ڈبیو کرا دیے۔

بیشتر ٹیمیں میگا ایونٹس سے قبل تجربات کرلیتی ہیں لیکن گرین شرٹس نے بڑے دلیرانہ فیصلے کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینے کے فیصلے کیے جو درست بھی ثابت ہوئے، احمد شہزاد کی ناکامی کے بعد جنوبی افریقہ سے میچ میں فخر زمان کو آزمایا گیا، سری لنکا سے مقابلے میں فہیم اشرف کو ون ڈے کیپ ملی۔ انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل میں بھی تجربے سے گریز نہیں کیا گیا اور محمد عامر کی کمر میں تکلیف ہونے پر رومان رئیس کو ڈیبیو کا موقع مل گیا، کسی اور ٹیم نے ایک بھی ایسا تجربہ نہیں کیا تاہم ٹورنامنٹ میں کیپس تقسیم کرنے کا کام صرف پاکستان نے کیا۔

یاد رہے کہ بھارت کیخلاف انتہائی ناقص کارکردگی دکھاتے ہوئے نویں اوور میں انجرڈ ہونے پر وہاب کو وطن واپس بھیج کر رومان رئیس کو 15رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں