الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے اثاثوں کو درست قرار دیدیا

پولیٹیکل فنانس ونگ نے وزیراعظم کے اثاثوں میں کوئی سقم نہیں پایا، الیکشن کمیشن ذرائع


Numainda Express June 15, 2017
پولیٹیکل فنانس ونگ نے وزیراعظم کے اثاثوں میں کوئی سقم نہیں پایا، الیکشن کمیشن ذرائع۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم میاں نواز شریف کے اثاثوں کو درست قرار دیا۔

وزیراعظم کے اثاثوں کی چھان بین پولیٹیکل فنانس ونگ نے کی۔ اثاثوں کی جانچ پڑتال کے دوران وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کی خط و کتابت کا فوری جواب دیا۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پولیٹیکل فنانس ونگ نے وزیراعظم کے اثاثوں میں کوئی سقم نہیں پایا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 30 فیصد ارکان قومی اسمبلی نے پولیٹیکل فنانس ونگ کے خطوط کا جواب نہیں دیا۔

مقبول خبریں