بالی ووڈ اسٹارز بھی فخر زمان کے گن گانے لگے

بھارت کی جانب سے پاکستان کی فتح پر کھلے دل سے تعریف کی جا رہی ہے


Sports Desk June 19, 2017
بھارت کی جانب سے پاکستان کی فتح پر کھلے دل سے تعریف کی جا رہی ہے ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: چیمپئنزٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھی ہے جب کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر دشنام طرازی کا ایک سلسلہ بھی چل رہا ہے تاہم دوسری جانب بھارت ہی سے پاکستان کی فتح پر کھلے دل سے تعریف کی جا رہی ہے۔

شاندار سنچری بنا کر پاکستان کی فتح کی راہ ہموار کرنے والے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کی شاندار صلاحیتوں کو پوری دنیا کے کرکٹ حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے تاہم بالی ووڈ اسٹارز بھی ان کی کھلے دل سے تعریف کر رہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :بھارت کو دھول چٹا کرپاکستان کرکٹ کا چیمپئن بن گیا

میچ کے دوران بالی ووڈ اسٹارز فخر زمان کی وکٹ گرنے کے لیے بیتاب نظرآئے۔ رنویر سنگھ مسلسل ٹوئٹ کرتے رہے، انہوں نے لکھا کہ " قسمت نے فخر کا ساتھ دیا جب کہ پاکستانی بیٹسمینوں نے بھی اچھا آغاز کیا "





"آخر کار (وکٹ مل گئی) اور وہ بھی غیر متوقع طور پر، چلو دیر سے سہی یہ درست ہے۔ انڈین ٹیم کو موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دباﺅ بنانا چاہیے۔"

اس خبر کو بھی پڑھیں :فخرزمان چیمپئنز ٹرافی میں سنچری بنانے والے تیسرے پاکستانی بیٹسمین



بھارتی اداکار نکول مہتا نے لکھا "فخر کی سپر سنچری ہے، میں بالکل بھی دلچسپ فائنل مقابلہ نہیں چاہتا تھا لیکن یہ کیا، لگتا ہے بڑا ہدف ملے گا۔"



ایک اور بھارتی اداکار رنویر شورے نے کہا کہ ''فخر زمان نے واقعی زبردست سنچری اسکور کی اور اب وقت ہے کہ پویلین میں جشن منایا جائے۔''

اس خبر کو بھی پڑھیں :اظہرعلی اور فخر زمان کی بھارت کے خلاف ریکارڈ اوپننگ پارٹنر شپ



بھارتی مزاحیہ اداکار بومن ایرانی بھی فخر کی سنچری پر داد دیے بغیر نہ رہ سکے اور کہا کہ ''دوسری اچھی چیز یہ ہے کہ اب فخر آؤٹ ہوچکے ہیں لہذا رمیز راجہ برطانوی لہجے میں 'فخر' کہنا بند کر دیں گے جو کہ برا لگتا ہے۔''



دوسری جانب بھارتی اداکار ارجن رامپال سے فخر کی سنچری ہضم نہ ہوسکی اور فخر کے آؤٹ ہونے پر بائے بائے فخرکی ٹویٹ کردی۔

مقبول خبریں