ویمنز کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز، شارلوٹ ایڈورڈز نے نئی تاریخ رقم کردی

اسپورٹس ڈیسک  پير 4 فروری 2013
ایڈورڈز انگلینڈ کو 2009 میں بھی ویمنز ورلڈ کپ جتوا چکی اور اب اعزاز کا دفاع کرنے کیلیے پرعزم ہیں۔ فوٹو: فائل

ایڈورڈز انگلینڈ کو 2009 میں بھی ویمنز ورلڈ کپ جتوا چکی اور اب اعزاز کا دفاع کرنے کیلیے پرعزم ہیں۔ فوٹو: فائل

ممبئی: انگلینڈ کی کپتان شارلوٹ ایڈورڈز نے ویمنز کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

انھوں نے یہ کارنامہ بھارت کے خلاف میچ میں کیریئر کی ساتویں ون ڈے سنچری  جڑ کر انجام دیا، اس مقابلے سے قبل ان کو آسٹریلیا کی بیلنڈا کلارک کا سب سے زیادہ 4844 رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلیے مزید 53 رنز درکار تھے جب شارلوٹ نے 25 ویں اوور میں ریما ملہوترا کی گیند پر سنگل رن لیا تو وہ یہ اعزاز حاصل کرچکی تھیں۔

33 سالہ ایڈورڈز انگلینڈ کو 2009 میں بھی ویمنز ورلڈ کپ جتوا چکی اور اب اعزاز کا دفاع کرنے کیلیے پرعزم ہیں۔ شارلوٹ کو ویمنز ورلڈ کپ میں ایک ہزار سے زائد رنز بنانے والی چوتھی پلیئر کا بھی اعزاز حاصل ہوچکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔