سال کے بہترین پلیئرز کی آسٹریلوی فہرست میں بابر اعظم اور حسن علی شامل

ٹاپ 5 ون ڈے بیٹسمینوں میں ڈیوڈ وارنر، جوئے روٹ، فاف ڈوپلیسی، بابر اعظم اور کوئنٹین ڈی کک موجود ہیں۔


Sports Desk July 05, 2017
ٹاپ 5 ون ڈے بیٹسمینوں میں ڈیوڈ وارنر، جوئے روٹ، فاف ڈوپلیسی، بابر اعظم اور کوئنٹین ڈی کک موجود ہیں۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے مرتب کردہ سال کے بہترین ون ڈے پلیئرز کی فہرست میں بابر اعظم اور حسن علی شامل ہیں۔

ٹاپ 5 ون ڈے بیٹسمینوں میں ڈیوڈ وارنر، جوئے روٹ، فاف ڈوپلیسی، بابر اعظم اور کوئنٹین ڈی کک موجود ہیں۔ بولرز میں افغانستان کے راشد خان، پاکستانی حسن علی، انگلینڈ کے عادل رشید، آسٹریلوی مچل اسٹارک اور انگلش لیام پلنکٹ شامل ہیں۔ ٹاپ 3 وکٹ کیپرز میں جوز بٹلر، کوئنٹین ڈی کک اور میتھیو ویڈ کو رکھا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں ایک بھارتی کھلاڑی کو نہیں رکھا گیا۔

مقبول خبریں