سرفراز احمد کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر

مستقبل میں قومی ٹیم کی مصروفیات آڑے نہ آئیں تو زیادہ سے زیادہ کاؤنٹی کھیلنا چاہوں گا،سرفراز احمد


Sports Desk July 14, 2017
مستقبل میں قومی ٹیم کی مصروفیات آڑے نہ آئیں تو زیادہ سے زیادہ کاؤنٹی کھیلنا چاہوں گا،سرفراز احمد . فوٹو:فائل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کاؤنٹی کرکٹ کیلیے یارک شائر سے مختصر معاہدہ کرلیا۔

ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ میں سرفراز احمد نے کلب کے ساتھ 5 میچز کا معاہدہ کیا ہے اور ویزہ ملنے کے بعد وہ جلد انگلینڈ روانہ ہو جائیں گے، وہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر ہوں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل لانے کیلئے سخت محنت کرنا ہو گی

سرفراز احمد نے برطانوی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنا میرے لیے اہم موقع ہے اور مستقبل میں قومی ٹیم کی مصروفیات آڑے نہ آئیں تو زیادہ سے زیادہ کاؤنٹی کھیلنا چاہوں گا۔ خواہش ہے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھاؤں۔ تینوں فارمیٹس میں پاکستان ٹیم کی قیادت کرنے والے سرفراز نے کہا کہ کاؤنٹی کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا کیونکہ کاؤنٹی کھیلنے والے کرکٹرز کے مطابق وہاں بہت زیادہ پروفیشنل ازم ہے جس کی وجہ سے تجربہ میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ جنید خان، شاہد آفریدی اور محمد عامر بھی انگلینڈ میں ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ کھیلنے میں مصروف ہیں، سرفراز احمد کے علاوہ عماد وسیم بھی ایونٹ میں شرکت کیلیے انگلینڈ جائیں گے۔

مقبول خبریں