ایک سال میں ساڑھے7 ارب ڈالرکاغیرملکی قرض لیا گیا قائمہ کمیٹی میں انکشاف

بیرونی قرضوں پر 1 ارب 16 کروڑ ڈالر سود دیا، سیکریٹری خزانہ


اراکین کو ڈاکخانوں کا دورہ کیوں نہیں کرایا، حصول اراضی معاملے پر سب کمیٹی کی رپورٹ منظور، ملازمین کے مسائل پر کمیٹی تشکیل فوٹو: فائل

سینیٹ کمیٹی میں وفاقی حکومت کی طرف سے جولائی سے مئی 2017تک غیرملکی اداروں سے7ارب 43کروڑ ڈالر قرض لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

چینی بینکوں سے 2 ارب ڈالرکاقرض لیاگیا جبکہ بیرونی قرضوں پر1ارب 16 کروڑ ڈالر سودکی مد میں دیاگیااسی طرح ایک سال کے دوران مقامی بینکوں سے قرض 12956 ارب روپے رہا۔ سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ چینی بینکوں سے قرضوں کی تفصیلات کھلے عام نہیں بتا سکتے۔

ان کیمرا بریفنگ دے سکتے ہیں۔ اجلاس چیئرمین سینیٹ کمیٹی سلیم ماونڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔ سینیٹر محسن عزیز نے استفسار کیا کہ 2016میں پرائیویٹ سیکٹر کو 16 فیصد قرضہ دیا گیا جبکہ 2017 میں پرائیویٹ سیکٹر کو 415فیصد قرضہ دیاگیا۔ کمیٹی چیئرمین نے کہاکہ حکومت بتائے2015سے اب تک غیرملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا، وزارت خزانہ 4 سال میں غیرملکی قرضوں کی تفصیلات پیش کرے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں ممبران کمیٹی نے متعلقہ حلقوںمیں پوسٹل افسران کی جانب سے ڈاک خانوں کادورہ نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کیا جس پر ڈی جی پاکستان پوسٹ نے بتایاکہ دورہ نہ کرانے پر پوسٹل افسران سے جواب طلب کر لیا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے میٹروپولیٹین کارپوریشن کو مالی خودمختاری دینے کے حوالے سے پیش کردہ بل پر میئر اسلام آباد اورکمشنراسلام آباد سے سفارشات طلب کرلی ہیں کمیٹی نے مذہبی اسکالرز، علما اور پیش امام ویلفیئربل بھی کابینہ ڈویژن کو بھجوادیا۔ اجلاس کمیٹی کی کنوینر نعیمہ کشورکی زیر صدارت ہوا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے ضلع کوئٹہ میں حصول اراضی پر سب کمیٹی کی رپورٹ منظور کرلی اور متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے حوالے سے بلوچستان لینڈ ریونیو ایکٹ میں ترمیم یا قانون سازی پر زور دیا ہے۔ اجلاس لیفٹیننٹ جنرل (ر) صلاح الدین کی زیر صدارت ہوا۔ سب کمیٹی نے عثمان کاکڑ، اعظم مندوخیل اور گل بشریٰ کی تحریک التوا پر اپنی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ سینیٹ کمیٹی برائے پسماندہ علاقہ جات نے نیشنل کمیشن فارہیومن ڈیولپمنٹ کے ملازمین کے مسائل فوری طورپرحل کرنے کیلیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دینے احکام جاری کر دیے، اجلاس کمیٹی چیئرمین عثمان کاکڑکی زیرصدارت ہوا۔

مقبول خبریں