11 ہزار آئل ٹینکرز9500ناقص لاہور ہائیکورٹ میں انکشاف

غیرمعیاری آئل ٹینکرز سے کس طرح نمٹا جائے؟ چیف جسٹس منصور شاہ، اوگرا سے رپورٹ طلب


Numainda Express July 27, 2017
غیرمعیاری آئل ٹینکرز سے کس طرح نمٹا جائے؟ چیف جسٹس منصور شاہ، اوگرا سے رپورٹ طلب فوٹو : فائل

لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ احمد پور شرقیہ کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں11 ہزار آئل ٹینکرز میں سے صرف ڈیڑھ ہزار ٹینکر ہی معیار پر پورا اترتے ہیں۔

باقی ساڑھے 9ہزار ٹینکرز ناقص اور غیرمعیاری ہیں، چیف جسٹس منصور علی شاہ نے نے اوگرا سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی کہ غیرمعیاری آئل ٹینکرز سے کس طرح نمٹا جائے کہ پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی متاثر نہ ہو، ڈی آئی جی موٹروے نے بتایا کہ سانحہ احمد پور شرقیہ کے بعد اب تک3 حادثات ہو چکے ہیں، محکمہ انسداد دھماکا خیز مواد نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ آئل ٹینکرز کو قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ 50 لاکھ کرنے کی سمری بھجوا دی ہے۔

مقدار سے زیادہ پٹرول لے جانے پر روکا تو ایسوسی ایشن نے ہڑتال کردی، اوگرا حکام نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والا ٹینکر کہاں سے تیار ہوا اس کا کوئی ریکارڈ نہیں۔ ٹینکر کی تیاری میں ڈیڑھ کروڑ لاگت آتی ہے لیکن کمزور میٹریل میں 50 لاکھ کا تیار ہوجاتا ہے،آئل کمپنی کے وکیل سلمان بٹ نے نشاندہی کی کہ 11 ہزار آئل ٹینکرز میں سے صرف ڈیڑھ ہزار ٹینکرز ہی معیارکے مطابق ہیں۔ کچھ سال پہلے پٹرول کی قلت ہوئی جس پر حکومت نے سپلائی پرمجبور کیا۔

مقبول خبریں