ورلڈکپ فائنلسٹ متھالی راج کو بی ایم ڈبلیو کار انعام میں مل گئی 

متھالی راج کو حیدرآباد، دکن میں مقامی کاروباری شخصیت نے بی ایم ڈبلیو کار تحفے میں دیدی


Sports Desk August 01, 2017
متھالی راج کو حیدرآباد، دکن میں مقامی کاروباری شخصیت نے بی ایم ڈبلیو کار تحفے میں دیدی ۔ فوٹو : بھارتی میڈیا

ورلڈ کپ فائنلسٹ بھارتی ویمنزکرکٹ کپتان متھالی راج پر انعامات کی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ دنوں متھالی راج کو حیدرآباد، دکن میں مقامی کاروباری شخصیت وی چامونداس ویراناتھ نے بی ایم ڈبلیو کار تحفے میں دیدی، انہوں نے ایک تقریب میں چمچماتی گاڑی کی علامتی بڑی چابی متھالی کو پیش کی۔

آئی سی سی ایونٹ میں بھارتی ٹیم رنر اپ رہی جہاں اسے فائنل میں انگلینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد 9رنز سے ہرادیا تھا، ایونٹ میں بھارتی ٹیم کی پرفارمنس اچھی رہی تھی، سیمی فائنل میں بلو شرٹس نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو مات دیکر سب کو حیران کیا تھا۔

مقبول خبریں