توہین رسالت پرمبنی فلم7 مصری عیسائیوں کی سزائے موت برقرار

فلم کیپروموٹرامریکی پادری ٹیری جونز کی سزائے موت 5سال قیدکردی گئی


AFP February 18, 2013
فلم کیپروموٹرامریکی پادری ٹیری جونز کی سزائے موت 5سال قیدکردی گئی فوٹو: فائل

مصرکے عدالتی ٹریبونل نے شان رسالتؐ میں گستاخی پرمبنی فلم بنانے والے امریکا میں مقیم سات مصری قبطی عیسائیوں کی سزائے موت برقرار رکھی۔

ان میں فلم کا ڈائریکٹربھی شامل ہے۔اس فلم پرگزشتہ سال ستمبرمیں پوری دنیامیں مسلمانوں نے احتجاجی مظاہرے کیے تھے جن میں کم ازکم 30 افرادہلاک ہوگئے تھے۔اس کیس کے تمام مجرم اس وقت امریکا میں مقیم ہیں،مصری عدالت نے انھیں غیرحاضری میں سزا سنائی تھی جسے ٹریبونل نے برقراررکھا۔

21

فلم کے پروموٹرامریکی پادری ٹیری جونزکی سزائے موت کم کرکے پانچ سال قیدکردی گئی ہے۔قانونی ماہرین کے مطابق اگرمجرم مصرواپس لوٹ آتے ہیں توان کے کیس کی دوبارہ سماعت ہوسکتی ہے۔

مقبول خبریں