ڈرامہ کے ذریعے پڑوسی ملک کو واضح شکست دیثمینہ پیرزادہ

ہم نے اپنے ڈرامے کے ذریعے پڑوسی ملک کوواضح شکست دی ہے، ظمینہ پیرزادہ


Showbiz Reporter February 19, 2013
پاکستانی فنکار معیاری کام کررہے ہیں، ثمینہ پیرزادہ۔ فوٹو : فائل

اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا ڈرامہ اپنی مضبوط شکل کے ساتھ ترقی کی منازل طے کررہا ہے مجھے نوجوان فنکاروں سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی میں نجی ڈرامہ پروڈکشن کی جانب سے بنائے جانے والے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ڈرامے کے ذریعے پڑوسی ملک کوواضح شکست دی ہے پاکستانی فنکار معیاری کام کررہے ہیں گزشتہ ماہ جب میرا ہندوستان جانا ہواتھا تو مجھ سے وہاں ڈرامہ ڈائریکٹرز اور فنکاروں نے پاکستانی ڈراموں کے حوالے سے تفصیلی بات کی اور ہمارے فنکاروں کی تعریف کی۔

اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ جو لوگ یہ قیاس آرائیاں کرتے تھے کہ پاکستان کا ڈرامہ ختم ہوچکا ہے اور اب ہم کبھی اپنے ڈرامے کو دوبارہ بحال نہیں کرسکیں گے انھیں اپنے منہ کی کھانی پڑی ہے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ ثمینہ پیرذادہ نے کہا کہ پاکستانی فلم بھی ایک بار پھر بحال ہوجائیگی مگر اس کے لیے ایک مضبوط لائحہ عمل طے کرنا ہوگاجس پرتمام لوگ متفق ہوکر فیصلہ کریں کہ ہم نے اپنی فلم پر محنت کرنی ہے مجھ سے ہندوستانی فنکاروں نے کہا کہ ہم ملکرکام کرنا چاہتے ہیں اگر کوئی اچھی آفر کرے تو اس کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہیے ہم نے ماضی میں بھی دونوں ممالک کے فنکاروں کولیکر کام کیا ہے۔

مقبول خبریں