پاکستان میں جسپریت بمرا کے ہمشکل کی موجودگی

پاکستان اور ورلڈ الیون کے میچ میں تماشائیوں میں جسپریت بمرا کے ہمشکل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی


Sports Desk September 20, 2017
فوٹوفائل

پاکستان اور ورلڈ الیون کے میچ میں تماشائیوں میں جسپریت بمرا کے ہمشکل کی موجودگی سوشل میڈیا پردلچسپی کا باعث بن گئی۔

ایک فیس بک پیج پر مذکورہ شخص کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا گیا کہ جسپریت بمرا آپ کو ورلڈ الیون سے میچ دیکھنے کیلیے پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل کراچی میں ایک پیزا ڈلیوری بوائے کی بھی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کی شکل بہت زیادہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے ملتی تھی۔بمرا والی پوسٹ بھارتی میڈیا میں بہت زیادہ زیرگردش رہی۔

مقبول خبریں