رنبیر کپور کی نئی فلم ’’بے شرم‘‘ کی تیاریاں

نیتو اور رشی کپور بھی پرفارم کرتے دکھائی دیں گے، ہدایتکار ابھینو کشپ ہیں


Net News February 22, 2013
نیتو اور رشی کپور بھی پرفارم کرتے دکھائی دیں گے، ہدایتکار ابھینو کشپ ہیں۔ فوٹو : فائل

بھارتی فلم ''برفی ''میں شاندار پرفارمنس سے فلم بینوں کے دل موہ لینے والے رنبیر کپور کی اگلی فلم '' بے شرم ''کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

فلم '' بے شرم '' میں رنبیر کپور اپنے مخصوص نٹ کھٹ انداز میں شرارتیں کرتے دکھائی دیں گے۔ اس بار فلم میں ان کے والد اداکار رشی کپور اور والدہ نیتو کپور بھی پرفارم کرتے دکھائی دیں گے۔

فلم کے ہدایت کار ابھینو کشپ ہیں جو اس سے پہلے سپر ہٹ فلم دبنگ کی ہدایت کاری کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ کہا جا رہا ہے فلم بے شرم کے لیے رنبیر کپور نے خوب باڈی بلڈنگ کی ہے۔

مقبول خبریں