یونس اور مصباح کے بغیر پاکستانی ٹیم جدوجہد کرے گیرنگانا ہیراتھ
پاکستان کو بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جیساکہ مہیلا اور سنگاکارا کے جانے پرہمیں کرنا پڑا
سری لنکن اسپنررنگانا ہیراتھ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم یونس خان اور مصباح الحق کے بغیر جدوجہد کرتی دکھائی دیگی۔
سری لنکن سیریز کیلیے اتوار کو یواے ای پہنچے گی، سری لنکن اسپنر نے کہا کہ مصباح اور یونس بہترین اور تجربہ کار پلیئرز تھے، وہ غیرملکی وکٹوں پر بھی اسپن بولنگ کا سامنا عمدگی سے کرتے تھے، یہ امر ہمارے لیے بڑا اطمینان بخش ہوگا کہ حریف ٹیم میں ان دونوں میں سے کوئی بھی سامنے نہیں ہوگا، انھوں نے کہا کہ پاکستان کو بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جیساکہ مہیلا اور سنگاکارا کے جانے پرہمیں کرنا پڑا۔