اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے کالعدم داعش کا جھنڈا لگادیا

داعش کے جھنڈے کی اطلاع دینے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے


ویب ڈیسک September 24, 2017
داعش کے جھنڈے کی اطلاع دینے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے : فوٹو : ایکسپریس

تھانہ کھنہ کے علاقے میں نامعلوم افراد داعش کا جھنڈا لگادیا جسے پولیس نے اتار لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے تھانہ کھنہ کی حدود میں نامعلوم افراد نے کالعدم تنظیم داعش کا جھنڈا لہرا دیا، داعش کے جھنڈے دیکھتے ہی شہری نے ون فائیو پر پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جھنڈا اتار لیا۔ ذرائع کے مطابق داعش کے جھنڈے کی اطلاع دینے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔



پولیس کو جھنڈے سے متعلق اطلاع دینے والے شخص کی تصویر

دوسری جانب وزیرداخلہ احسن اقبال نے کالعدم داعش کے جھنڈوں کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مقبول خبریں