ماڈل کرشمہ کوٹاک فلم ’’جو بھی کر والو‘‘ میں جلوہ گر ہونگی

16برس کی عمر میں برطانیہ سے ماڈلنگ کا آغازکیا،ساؤتھ کی فلمیں کیں،ہدایتکار سہیل خان کی نئی فلم میں بھی اہم کردار ملا ہے


Showbiz Desk February 27, 2013
پہلی بھارتی فلم ’’شنکردادا زندہ باد‘‘ میں ساؤتھ کے میگا اسٹارز کے ساتھ کام کیا، 30 سالہ بالی وڈ اداکارہ و ماڈل کی خصوصی گفتگو۔ فوٹو : فائل

ساؤتھ کی ایک اور اداکارہ کرشمہ کوٹاک نے ایک اور ہندی فلم ''جو بھی کروالو''سائن کرلی ہے۔

اس فلم میں اداکارہ ارشد وارثی کے مدمقابل جلوہ گرہونگی ۔ارشد وارثی فلم میں ہیرو کا کردار نبھارہے ہیں جب کہ کرشمہ فلم میں لیڈنگ لیڈی رول میں نظر آئیں گی ۔بالی وڈ میں ان کی آمد کے حوالے سے بالی وڈ نقادوں کا کہنا ہے کہ کرشمہ کوٹاک نے اچھی پرفارمنس سے اپنی شناخت کروائی ہے ۔آغاز بہت اچھا ہے ان کی آنیوالی فلموں سے بڑی توقعات وابستہ کی جاسکتی ہیں ۔اداکارہ نے کہا ہے کہ جلد شادی رچالوں گی ۔اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ والدین بزنس مین سے بیاہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔شادی کے بعد بھی فلمی سفر جاری رکھوں گی۔

انھوں نے کہا کہ ہدایت کار سمیر تیواری کی نئی فلم میں لیڈنگ لیڈی رول ملا ہے اس کے ساتھ ہی سہیل خان کی نئی فلم میں سلمان خان کے مدمقابل کاسٹ کیا گیا ہے۔ اس فلم میں بھی اہم کردار نبھاؤں گی۔30 سالہ اداکارہ کرشمہ کوٹاک کا کہنا ہے کہ ہندی فلم کے لیے پلاننگ کررکھی تھی اور اچھی فلم کا انتظارکرتی رہی ہوں اب نئی فلم میں میگا اسٹارز کے ساتھ کام کرنے کی آفر ہوئی ہے تو اس میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آنیوالی فلم میں اہم کردار نبھارہی ہوں ، اداکارہ اور ماڈل کرشمہ کوٹاک نے بتایا کہ بحپن میں بہت شرارتی ہوا کرتی تھی جس پر والدین نے مجھے بورڈنگ کے لیے بھیج دیا۔



انھوں نے کہا کہ ایڈورٹائزنگ اینڈ مارکیٹنگ میں گریجوایشن کرکے شوبز کی دنیا میں آئی ہوں ۔انھوں نے کہا کہ مجھے ٹیچر بننے کا شوق تھا اور اس کے لیے میں نے پڑھانے کا کورس بھی کرلیا تھا ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں پیدا ہوئی ہوں اور ابتدائی تعلیم بھی یہاں سے ہی حاصل کی۔پہلی بار تلگو فلم کی آفر ہوئی اور اس میں پرفارم کرکے بھارتی فلم انڈسٹری میں داخل ہوگئی ،انھوں نے کہا کہ ساؤتھ میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں میری اس فلم کو بہت پسند کیا گیا ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ رواں سال کئی ہندی فلمیں کررہی ہوں اور ان کی ریلیز بھی امسال ہی ممکن بنائی جائے گی ۔انھوں نے بتایا کہ نئی فلم کے لیے مجھے ہندی فلم کے لیے منتخب کرنے پر میرٹ پر فیصلہ کیا گیا ہے۔اس فلم کے مرکزی کرداروں میں اپنا کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواؤں گی ۔

انھوں نے کہا کہ مجھے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش تھی ،سلمان کی اداکاری سے متاثر ہوں ان کی پرستار بھی رہی ہوں اور اب ان کی فلم میں کام کرکے بہت زیادہ خوشی ہوگی ۔ادھر بالی وڈ ذرایع کا کہنا ہے کہ ٹی وی شو ''بگ باس''میں حصہ لینے والی اداکارہ کرشمہ کوٹاک کو سلمان خان کی آنیوالی فلم کے لیے سائن کیا گیا ہے ۔اس فلم کی کہانی لکھی جاچکی ہے ۔ہدایتکار سہیل خان کی اس فلم کا نام ''رادھے ''رکھا گیا ہے ۔تاہم اداکارہ نے اس حوالے سے مزید تفصیل بتانے سے گریز کیا ہے ۔واضح رہے کہ 26مئی 1982کو برطانیہ میں پیدا ہونے والی اداکارہ و ماڈل کرشمہ کوٹاک نے ماڈلنگ کے طور پر اپنے کیرئیر کا آغاز صرف 16سال کی عمر میں شروع کیا ۔اس شعبے میں برطانیہ میں کام کرکے اپنی صلاحیتوں کی دھاک بٹھائی ۔

20 برس کی عمر میں بھارت آئیں اور یہاں بھی انھوں نے شوبز کی سرگرمیوں میں حاصل لینے کا فیصلہ کیا۔ تاہم اس دوران کرشمہ نے برطانیہ میں فیشن شوز اور کمرشلز میں جلوے دکھائے ۔ان کی پرفارمنس کو پسند کیا گیا ۔اس عرصہ میں انھوں نے کئی یورپی ممالک کے بھی دورے کیے اور فیشن کی دنیا میں اپنا کام کرکے داد وصول کی ۔پروڈکٹس کی تشہیرکے لیے بھی ماڈلنگ کی اور کمرشلز میں بھی اپنی پرفارمنس کا جادو جگایا ۔ان کی شہرت کو بین الاقوامی میگزین کے سرورق پر تصاویر کی اشاعت نے دیگر ممالک کے شوبز حلقوں تک پہنچایا۔ اداکارہ نے متعدد اسٹیج ڈرامے بھی کیے۔ ستمبر 2005 میں اداکارہ کرشمہ کوٹاک ممبئی آگئیں ۔یہاں دو ماہ کے لیے ایک کیلنڈر کی اشاعت کے حوالے سے کام کیا ۔انھوں نے کہا کہ کسی بھی کیلنڈر کے لیے کام کرنا ہر ماڈل کا خواب ہوتا ہے اور میں اس کے لیے خود کو بڑی خوش قسمت سمجھتی ہوں۔

اداکارہ نے 2004 میں برطانوی مشہور گلوکار جے سین کی وڈیو میں بھی پرفارم کیا ۔اسی طرح بھارت میں بھی سونو نگم کی البم کے لیے بھی پرفارم کرکے بھارتی شائقین کے دل جیت لیے۔ پھر سپنا مکھر جی کے ٹریک مدبھری کے لیے کام کیا ۔اس کے بعد 2007 میں کرشمہ کوٹاک نے ہندی انگلش البم پر یادگار پرفارمنس دی ۔اسی سال کرشمہ کو تلگو فلم ''شنکر دادا زندہ باد'' میں لیڈی لیڈنگ رول کی آفر ہوئی اور اس میں کام کرکے ساؤتھ فلم انڈسٹری میں خوبصورت انٹری دی۔ اداکارہ نے پہلی تلگو فلم میں ہی ساؤتھ کے میگا اسٹار چرن جیوی کے ساتھ کام کیا ۔یہ ہندی کی ''لگے رہو منا بھائی'' کی ری میک تھی ۔اس کے بعد انھوں نے ہندی فلم'' سنگیت کا موسم ''میں کام کیا مگر یہ فلم 2010 سے اب تک ریلیز کی منتظر رہی۔ دریں اثناء اداکارہ کرشمہ کوٹاک کا کہنا ہے کہ ابھی تک شادی نہیں کی اور اب اس کے لیے سوچ رہی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ جیون ساتھی کا انتخاب کاروباری خاندان سے کروں گی۔

مقبول خبریں