بھارتی پیسر اشیش نہرا نے کرکٹ کو الوداع کہنے کا ارادہ کرلیا

اشیش کوآسٹریلیا کیخلاف رواں ٹوئنٹی 20 سیریزکیلیے دونوں میچز میں وہ جگہ نہیں بنا سکے۔


Sports Desk October 11, 2017
اشیش کو آسٹریلیا کے خلاف رواں ٹوئنٹی 20 سیریز کیلیے دونوں میچز میں وہ جگہ نہیں بنا سکے۔ فوٹو : فائل

بھارتی پیسر اشیش نہرا یکم نومبر میں نیوزی لینڈ سے ٹی 20 کھیل کر ریٹائر ہوجائیں گے۔

بھارتی پیسر اشیش نہرا نے نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز میں فیروز شاہ کوٹلہ میں شیڈول ٹوئنٹی 20 میچ کے بعد ریٹائر ہوجانے کا فیصلہ کرلیا، یہ مقابلہ یکم نومبر کو دہلی میں شیڈول ہے، نہرا نے کہا کہ یہ بھارت کیلئے میرا الوداعی میچ ہوگا، نہرا کو 8 ماہ بعد حال ہی میں آسٹریلیا کیخلاف جاری ٹوئنٹی 20 سیریز میں ملک کی نمائندگی کیلئے منتخب کیاگیا تھا لیکن انھیں سیریز کے اب تک منعقدہ دو میچز میں کپتان کوہلی نے میدان میں نہیں اتارا ہے، بدھ کی دوپہر انھوں نے ٹیم منیجمنٹ اور کپتان کوہلی سے بات کی ہے،انھوں نے پوری ٹیم کو بلاکر ان کے سامنے اپنے فیصلے کا اظہار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی دو میچز میں باہر بٹھائے رکھنے پر انھوں نے یہ فیصلہ کیا ہےجبکہ نہرا یہ فیصلہ پہلے ہی کرچکے تھے تاہم ان کی خواہش ہے کہ وہ نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز میں اپنے ہوم گراﺅنڈ دہلی میں انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام کرپائیں۔ واضح رہے کہ نہرا نے 10 برس قبل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

مقبول خبریں