یونان میں میچ فکسنگ کی پیشکش ہوئی اولیور گولڈنگ

اب اگر دوبارہ کوئی مشکوک رابطہ ہوا بھی تو میں رپورٹ سے قبل 2 مرتبہ سوچوں گا، ٹینس پلیئر


Sports Desk October 13, 2017
اب اگر دوبارہ کوئی مشکوک رابطہ ہوا بھی تو میں رپورٹ سے قبل 2 مرتبہ سوچوں گا، ٹینس پلیئر۔ فوٹو: نیٹ

برطانوی ٹینس پلیئر اولیور گولڈنگ نے انکشاف کیا کہ انھیں یونان میں میچ فکسنگ کیلیے 1800 پائونڈ کی پیشکش ہوئی تھی۔

اولیور گولڈنگ نے کہاکہ میں نے اس رابطے کے حوالے سے تقریباً 4 برس قبل ٹینس انٹیگریٹی یونٹ کو مطلع کیا تھا مگر اس دوران مجھے اس کی جانب سے کسی قسم کی کوئی سپورٹ ہی نہیں ملی، اب اگر دوبارہ کوئی مشکوک رابطہ ہوا بھی تو میں رپورٹ سے قبل 2 مرتبہ سوچوں گا۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ ایک نچلے درجے کے ٹورنامنٹ میں پیش آیا تھا۔

مقبول خبریں