شہادت العالیہ کی ڈگری بیچلر ڈگری کے مساوی قرار

متعلقہ وفاق طالبعلموں کو ثانویہ عامہ میں اپنے نظام تعلیم کے مطابق تعلیم دے گا، ایچ ای سی


Numainda Express October 14, 2017
متعلقہ وفاق طالبعلموں کو ثانویہ عامہ میں اپنے نظام تعلیم کے مطابق تعلیم دے گا، ایچ ای سی۔ فوٹو : فائل

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے '' شہادت العالیہ فی العلوم العربیہ والاسلامیہ '' کی ڈگری کو بیچلر ڈگری کے مساوی ڈگری قرار دے دیا.

ایچ ای سی حکام کے مطابق یہ فیصلہ کمیٹی کی منظوری سے کیا گیا ہے تاہم یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے مذکورہ ڈگری اس صورت میں گریجوایشن کے مساوی تسلیم کی جائے گی جب دیگر لازمی مضامین انگریزی اور مطالعہ پاکستان بھی متعلقہ یونیورسٹی کے تحت پاس کیے جائیں گے جبکہ اس ڈگری کو انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی) سے ثانویہ عامہ اور ثانویہ خاصہ کے مساوی سرٹیفکیٹ لینا ہوں گے۔

کمیٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ متعلقہ وفاق طالبعلموں کو ثانویہ عامہ میں اپنے نظام تعلیم کے مطابق تعلیم دے گا اورایچ ای سی کو طالب علم سے دینی اسناد طلب کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

مقبول خبریں