عرشی خان اورشاہد آفریدی کےمبینہ تعلقات کی حقیقت سامنےآگئی

ویب ڈیسک  جمعـء 27 اکتوبر 2017
 آفریدی کے ساتھ تعلقات تو دور وہ کبھی ان سے ملی بھی نہیں ہیں، گیہانا؛فوٹوفائل

آفریدی کے ساتھ تعلقات تو دور وہ کبھی ان سے ملی بھی نہیں ہیں، گیہانا؛فوٹوفائل

ممبئی: بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین شو’’بگ باس سیزن11‘‘کی متنازعہ اداکارہ عرشی خان اورپاکستانی کرکٹرشاہد خان آفریدی کے درمیان تعلق کا سچ منظرعام پرآگیا۔

بھارتی ٹی وی کا بیک وقت مقبول اورمتنازعہ شو’’بگ باس‘‘بھارت سمیت پاکستان میں بھی بہت شوق سے دیکھا جاتا ہےاورشو میں شرکت کرنےوالی تمام شخصیات اپنی حرکتوں کے باعث خبروں کی زینت بن جاتی ہیں۔ بگ باس کے حالیہ سیزن میں بھارتی انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے رشتے دار زبیرخان بگ باس کے میزبان سلمان خان پرمقدمہ کرنے کے باعث خبروں کی زینت بنے۔ تاہم شو میں شامل بھارتی ماڈل اوراسکینڈل کوئین عرشی خان نےٹی آرپی اورشہرت کے لیے زبیرخان کو بھی پیچھے چھوڑ دیااورپاکستانی کرکٹ اسٹارشاہد خان آفریدی کے ساتھ تعلقات کے باعث خوب منفی شہرت حاصل کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عرشی خان کی آفریدی کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پراحتجاج کی دھمکی

عرشی خان شو کی ابتدا میں اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب انہوں نے کرکٹرشاہد آفریدی کے ساتھ اپنے تعلقات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو نہ صرف جانتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کے بہت قریبی اور گہرے دوست بھی ہیں۔ اس کے علاوہ بھی انہوں نے خبروں میں رہنے کے لیے کئی جھوٹ بولے۔ تاہم ان کے جھوٹ کا پول اس وقت کھل گیا جب ان ہی کی ایک دوست گیہانا واسستھ نے عرشی خان کے جھوٹ سے پردہ اٹھایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گیہانا عرشی خان کی پرانی دوست ہیں اورانہیں کافی لمبے عرصے سے جانتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے عرشی کے جھوٹ کا خلاصہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرشی کی طرح میرا تعلق بھی بھوپال سے ہے اورمیں عرشی کواسکول کے زمانے سے جانتی ہوں۔ عرشی نے بگ باس میں شرکت کرتے وقت اپنی عمرکے بارے میں غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے کہا کہ ان کی عمر 27 سال ہے جب کہ حقیقت تو یہ ہے کہ وہ 32 سال کی ہیں، اس کے علاوہ عرشی خان نے اپنی تعلیم کے متعلق بھی جھوٹ بولا ہے تاہم عرشی نے سب سے بڑا جھوٹ پاکستانی کرکٹرشاہد آفریدی کے بارے میں بولا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عرشی خان پاکستان کی حمایت میں شیو سینا کے سامنے ڈٹ گئی

آفریدی کے ساتھ تعلقات تو دوروہ کبھی ان سے ملی بھی نہیں ہیں اورنہ ہی زندگی میں کبھی عرشی نے ان سے فون پربات کی ہے، عرشی نے شہرت حاصل کرنے کےلیے یہ ہتھکنڈے استعمال کیے ہیں۔ گیہانا نے مزید کہا کہ عرشی کے خلاف جرائم کے 10 مقدمات ہیں۔ میں حیرت زدہ ہوں کہ بگ باس کی انتظامیہ شو میں شرکت کرنے والے افراد کی تفصیلات چیک کیے بغیرانہیں کیسے شو میں شرکت کی اجازت دے دیتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔