شائق کو کک مارنے والا فٹبالرمشکل میں پڑگیا

شائقین سے تکرار اور الجھنے کے بعد پیٹرائس کو ٹیم ساتھی رونالڈو اور ڈوریا بچاکر باہر لائے تھے


Sports Desk November 04, 2017
شائقین سے تکرار اور الجھنے کے بعد پیٹرائس کو ٹیم ساتھی رونالڈو اور ڈوریا بچاکر باہر لائے تھے: فوٹو/ فائل/ رائیٹرز

PESHAWAR: یورپا لیگ میں پرتگالی کلب ویٹوریا کیخلاف وارم اپ ہوتے میں مارسیلی کلب کے پیٹرائس ایورا کو شائقین پر کراٹے کک سے حملہ کرنے پر پرتشدد رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کردیاگیا۔

شائقین سے تکرار اور الجھنے کے بعد پیٹرائس کو ٹیم ساتھی رونالڈو اور ڈوریا بچاکر باہر لائے تھے، اس معاملے پر یوئیفا نے فوری ایکشن لیتے ہوئے فرنچ اسٹرائیکر پر الزام عائد کردیا ان پر کم از کم ایک میچ کی پابندی لگ سکتی ہے، یورپیئن فٹبال گورننگ باڈی کا کہنا ہے کہ فیصلہ کرنے کیلیے ہماری ڈسپلنری باڈی 10 نومبر کو بیٹھے گی، اس حوالے سے اندورنی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مقبول خبریں