’’ہیپاٹائٹس بی‘‘ سے دنیا بھر میں سالانہ 6 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوتے ہیں عالمی ادارہ صحت

موذی بیماری سے ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر کا تعلق افریقا اور ایشیا سے ہوتا ہے، رپورٹ


ویب ڈیسک March 16, 2015
ہيپاٹائٹس بي كي روك تھام كيلئے پمفلٹ بھي جاري كئے گئے ہيں۔ رپورٹ،فوٹو: فائل

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں ہیپاٹائٹس بی کے باعث دنیا بھر میں سالانہ 6 لاکھ سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ''ہیپا ٹائٹس بی'' جیسے موذی مرض سے سالانہ 6 لاکھ 50 ہزار مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور ان میں زیادہ تر کا تعلق افریقا اور ایشیا سے ہوتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس بی کی روک تھام کے لیے مختلف مہمات چلائی گئیں تاکہ اس موذی مرض سے متاثرہ ممالک میں زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جاسکے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر اسٹیفن وکٹر کا کہنا ہے کہ اس مرض سے بچنے کے لیے مزید احتیاطی تدابیر اور رہنمائی فراہم کی جارہی ہے تاکہ اس کے پھیلاؤ میں خاطر خواہ کمی لائی جاسکے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ہیپاٹائٹس بی کی روک تھام کے لیے پمفلٹ بھی جاری کیے گئے ہیں جس میں اس مرض کی ویکسین کی اہمیت اور سستے ٹیسٹ کی ا ہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں