موقع ملا تو شاہد کپور کو قتل کرنا چاہوں گی، دپیکا پڈوکون

ویب ڈیسک  منگل 21 نومبر 2017
شاہد کپور اپنی اہلیہ  کے ساتھ خوشگوارزندگی گزاررہے ہیں لہٰذا شاہد کپور کو قتل کرنا چاہوں گی،دپیکا؛ فوٹوفائل

شاہد کپور اپنی اہلیہ کے ساتھ خوشگوارزندگی گزاررہے ہیں لہٰذا شاہد کپور کو قتل کرنا چاہوں گی،دپیکا؛ فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نےاپنے قریبی دوست اور ساتھی اداکاررنویر سنگھ کو ٹھکرا کر بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی سے شادی اوراداکار شاہد کپورکو قتل کرنےکی خواہش کا اظہار کردیا۔

بالی ووڈ میں کئی ایسے اداکار ہیں جن کی شادی بھارت کا قومی مسئلہ بنا ہوا ہے جن میں سرفہرست بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان، ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا وغیرہ شامل ہیں۔ مداح جاننا چاہتے ہیں کہ ان کے پسندیدہ اداکارآخرکب اور کس سے شادی کریں گے۔ سلمان خان تو 50 سال سے زائد عمر ہونے کے بعد بھی فی الحال شادی کے موڈ میں نظر نہیں آرہے تاہم دپیکا پڈوکون نے شادی کرنے کی خواہش کااظہار کردیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ’’پدماوتی‘‘ کی راہ میں ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی

حال ہی میں دپیکا پڈوکون نے بھارتی ٹی وی کے متنازعہ اور مقبول ترین رئیلیٹی شو ’بگ باس سیزن11‘میں اپنی فلم’پدماوتی‘کی تشہیر کے لیے شرکت کی جہاں انہوں نے شوکے میزبان سلمان خان سے خوب گپ شپ کی۔ سلمان  نے بھی اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دپیکا سے مداحوں کی خواہش پران کے آئندہ مستقبل کے لائحہ عمل اورشادی سے متعلق سوال کرڈالا۔

سلمان نے دپیکا سے پوچھا اگرآپ کو ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی، رنویر سنگھ اورشاہد کپور میں سے کسی کو قتل کرنے، شادی کرنے اور کسی کے ساتھ گھومنے جانے کا موقع ملے تو آپ کسے منتخب کریں گی جس کے جواب میں دپیکا نے کہا کہ وہ ’پدماوتی‘کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی سے شادی کرنا چاہیں گی، اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ گھومنے جانا چاہیں گی جب کہ شاہد کپوراپنی اہلیہ میرا راجپوت کے ساتھ خوشگوارازدواجی زندگی گزاررہے ہیں لہٰذا موقع ملا تو وہ شاہد کپور کو قتل کرنا چاہیں گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ہندوانتہا پسندوں کی دپیکا کو’’ناک‘‘ کاٹنے کی دھمکی

دپیکا پڈوکون کے اس جواب سے شو میں موجود شائقین  کے ساتھ سلمان خان بھی حیرت زدہ ہوگئے کیونکہ انہیں توقع  تھی کہ دپیکا شادی کے لیے اپنے دوست رنویرسنگھ کا نام لیں گی۔

واضح رہے کہ تنازعات کا شکار فلم ’پدماوتی‘یکم دسمبرکو ریلیز ہونی تھی تاہم فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور دپیکاپڈوکون کو ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے باعث فلم کی ریلیز فی الحال موخر کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔