سعودی عرب میں پہلے فیشن شو کی تیاریاں

ویب ڈیسک  منگل 20 فروری 2018
اس فیشن شو کا مقصد سعودی عرب کی معیشت میں بہتری لانا اور غیر ملکیوں کو خریداری کی طرف مائل کرنا ہے؛فوٹوانٹرنیٹ

اس فیشن شو کا مقصد سعودی عرب کی معیشت میں بہتری لانا اور غیر ملکیوں کو خریداری کی طرف مائل کرنا ہے؛فوٹوانٹرنیٹ

لندن: سعودی عرب میں ملکی تاریخ کے پہلے فیشن شو کی تیاریاں شروع  ہوگئی ہیں جو کہ آئندہ ماہ دارالحکومت ریاض میں منعقد کیا جائے گا۔

بی بی سی کے مطابق اس بات کا اعلان عرب فیشن کونسل کی اعزازی صدر شہزادی نورا بنت فیصل نے لندن میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا، یہ فیشن شو سعودی عرب میں ثقافتی جدت لانے کیلئے حالیہ کوششوں کی ایک کڑی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سعودی حکومت کا سینما گھرکھولنے کا اعلان

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیشن شو کا مقصد سعودی عرب کی معیشت میں بہتری لانا اور غیر ملکیوں کو سعودی عرب میں خریداری کی طرف مائل کرنا ہے۔ عرب فیشن کونسل کے زیر اہتمام فیشن شو 26 مارچ سے 31 مارچ تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں سعودی حکومت نے ملک بھر میں سینما گھروں میں عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 37 سال بعد سینما گھرکھولنے کا اعلان کیا تھا۔ جب کہ سعودی حکومت کا یہ بھی کہنا تھا کہ  2030 تک ملک بھر میں 300 سینما گھر کھولے جائیں گے جن میں 2 ہزار کے قریب اسکرینز لگائی جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔