سشمیتا سین کی بیٹی کی تصویرنے سوشل میڈیا پردھوم مچادی

ویب ڈیسک  اتوار 10 ستمبر 2017
سشمیتا سین نے 25 سال کی عمر میں دو بچیوں کو گود لے کر نئی مثال قائم کی؛فوٹوفائل

سشمیتا سین نے 25 سال کی عمر میں دو بچیوں کو گود لے کر نئی مثال قائم کی؛فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ سشمیتا سین کی بڑی بیٹی رینے سین کی نئی تصویرنے سوشل میڈیا پردھوم مچادی۔

سابق حسینہ عالم اور ناموربالی ووڈاداکارہ سشمیتا سین اپنے دراز قد اورزندہ دلی کے باعث شوبز میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں، سشمیتا سین بالی ووڈ میں ہنس مکھ اداکارہ کے ساتھ بہترین ماں کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں، انہوں نے اپنے کیرئیر کےعروج پر صرف 25 سال کی عمر میں دو یتیم اور بے سہارا بچیوں رینے اورعلیشا سین کو گود لے کرنئی مثال قائم کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فنی سفر کے دوران کئی نشیب و فراز دیکھے

بنا شادی کے سنگل مدر کے طور پر دو بچیوں کی پرورش کرنا آسان نہیں لیکن سشمیتا نے یہ معرکہ بھی انجام دے دیا اورآج وہ کامیاب اداکارہ کے ساتھ کامیاب ماں بھی ہیں، سشمیتا سین نہ صرف اپنی بچیوں کی بہتر پرورش کررہی ہیں بلکہ انہیں دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرجینا بھی سیکھا رہی ہیں، حال ہی میں سشمیتا سین کی بڑی بیٹی رینے 18 سال کی ہوئیں ہیں اوران کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں وہ اپنی والدہ کی طرح اسٹائلش اور بہت خوبصورت نظرآرہی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سشمیتا سین نےشادی کےلئے ہاں کردی

بھارتی میڈیا میں یہ تک کہا جارہا ہے کہ رینے اپنی والدہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بالی ووڈ کی اگلی سشمیتا سین بن سکتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔