ہربھجن سنگھ نے بھارتی ٹیم کو جنوبی افریقی پیسر ڈیل اسٹین سے ڈرانا شروع کردیا

ہربھجن سمجھتے ہیں کہ آئندہ ماہ شیڈول تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں اسٹین ان کی ٹیم کیلیے خطرناک ثابت ہوں گے۔


Sports Desk December 26, 2017
ہربھجن سمجھتے ہیں کہ آئندہ ماہ شیڈول تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں اسٹین ان کی ٹیم کیلیے خطرناک ثابت ہوں گے۔ فوٹو: فائل

KOLKATA: بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنی ٹیم کو جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین سے ڈرانا شروع کردیا۔

پروٹیز پیسر گزشتہ برس نومبر میں آسٹریلیا سے سیریز کے دوران کندھے کی انجری سے دوچار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے انھیں سرجری کرانا پڑی تھی، اب ان کی کھیل میں واپسی ہورہی تاہم ہربھجن سمجھتے ہیں کہ آئندہ ماہ شیڈول تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں اسٹین ان کی ٹیم کیلیے خطرناک ثابت ہوں گے۔

ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ اسٹین کی زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ میں واپسی متوقع ہے مگر صرف اسی مقابلے سے اس بات کا اندازہ نہیں لگایاجاسکتا کہ ان کی پرفارمنس بھارت کے خلاف کیسی رہے گی۔

مقبول خبریں