بھارتی آرمی چیف کی خوش فہمی باآسانی دور کر دیں گے، وزیر خارجہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 جنوری 2018

اسلام آباد: وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان جوہری ٹاکرے کی دعوت دینا ہے اور اگر بھارت ہمارے عزم کی آزمائش چاہتا ہے تو اسے خوش آمدید کہتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے اور ایسا بیان ان کے منصب کو زیب نہیں دیتا جب کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان جوہری ٹاکرے کی دعوت دینا ہے اور اگر بھارت ہمارے عزم کی آزمائش چاہتا ہے تو اسے خوش آمدید کہتے ہیں، بھارتی آرمی چیف کی خوش فہمی باآسانی دور کر دیں گے۔

واضح رہے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے پاکستان مخالف بیان میں کہا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کو ٹشو پیپر کے طور پر استعمال کرکے پھینک دیتا ہے لیکن بھارتی فوج نے ہمیشہ اس بات کو یقینی بنایا کہ پاکستان کو بھی تکلیف کا احساس دلایا جاتا رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔