ایک اور وزیراعظم کی نا اہلی ملکی مفاد میں نہیں صدر سپریم کورٹ بار

بلوچستان کے مسئلے پرعیدکے بعدکانفرنس بلائینگے ،سیا سی جماعتیں...


News Agencies August 09, 2012
بلوچستان کے مسئلے پرعیدکے بعدکانفرنس بلائینگے ،سیا سی جماعتیں اختلافات بھلا کر اپناکرداراداکریں،یٰسین آزاد۔ فوٹو فائل

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر یٰسین آزاد نے کہاہے کہ ملک مزید بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ تمام بڑی سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات کوبالا طاق رکھتے ہوئے ملکی مسائل کے حل کیلیے یکجا ہوکراپناکردار اداکریں ۔ایک اوروزیراعظم کی نا اہلی ملک کے مفادمیںنہیں ۔اعلیٰ عدلیہ کوئی درمیانی راستہ نکالے تاکہ دنیامیںپاکستان کے تشخص کوبرقراررکھاجاسکے ۔

ان خیالات کااظہارانھوںنے بدھ کوہائیکورٹ بلڈنگ میںمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے نائب صدر جہانزیب جدون،ممبربارکونسل سید قلبی حسن ودیگربھی موجودتھے۔یٰسین آزاد نے کہاکہ غریب سائلوں کے مقدمات کئی کئی سالوں سے التواکاشکارہیں جبکہ دیگرایشوز پرملک کے باوقاراداروں کے درمیان ٹکراؤ کی صورتحال دیکھنے میں آرہی ہے ۔انھوںنے کہاکہ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن این آراو کیس پرمن وعن عمل درآمد چاہتی ہے ۔

تاہم موجودہ صورتحال کے پیش نظربہتریہ ہے کہ این آراو کیس پرکمیٹی کے قیام سمیت دیگرآپشن بھی زیرغورلائے جائیں ۔انھوںنے کہاکہ سپریم کورٹ منافی اسلام یابنیادی انسانی حقوق کے منافی کوئی بھی قانون کالعد م قرار دے سکتی ہے جبکہ یہ بھی واضح ہے کہ قانون سازی پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی نہیں کرسکتا۔انھوںنے کہاکہ عیدالفطرکے بعد بلوچستان کے مسائل سے متعلق سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے زیراہتمام کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

آئی این پی کے مطابق صدرسپریم کورٹ بار یا سین آزاد نے کہا ہے کہ کمیشن کے ذریعے سوئس حکام کو خط یا جنرل الیکشن کے انعقاد کے آپشن کا در میانی راستہ اختیار کیا جا ئے، انھوں نے کہا کہ ارسلان اور ملک ریاض کیس کے حوالے سے بنائی گئی انکوائری کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اس سلسلے میں بھی عوام سوال کرتے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ بینچ کے ججز اس فیصلے کو جلد ریویو کرے یا پھر کورٹ خود کو ہی کمیشن بنا کر جلد صاف اور شفاف طریقے سے اس کی تحقیقات مکمل کرائے ۔

مقبول خبریں