بھارت ہمارے معاملات میں مداخلت سے باز رہے، مالدیپ

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 فروری 2018
مالدیپ میں صدر کی جانب سے ایمرجنسی نافذہے فوٹو: فائل

مالدیپ میں صدر کی جانب سے ایمرجنسی نافذہے فوٹو: فائل

مالے: مالدیپ کی حکومت نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اُس کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت نے چند روز قبل مالدیپ کے سیاسی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے مایوس کُن قرار دیا تھا، جس پر مالدیپ کی وزارت خارجہ نے خصوصی بیان جاری کیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مالدیپ میں ایمرجنسی نافذ، چیف جسٹس گرفتار

مالدیپ کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ ہمارا ملک اپنے تاریخ کے مشکل ترین وقت سے گزر رہا ہے۔ بھارت سمیت پوری عالمی برادری کو مالدیپ کے اندرونی معاملات میں غیر ضروری مداخلت سے اجتناب کرنا چاہیے کیونکہ کسی بھی طرح کی مداخلت یا بیان بازی سے مالدیپ کے اندرونی معاملات سلجھنے کے بجائے مزید الجھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ مالدیپ میں صدر کی جانب سے ایمرجنسی نافذہے جب کہ ملک کے چیف جسٹس کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔